بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا چھپکلی مار سکتے ہیں؟


سوال

کیا چھپکلی مار سکتے ہیں؟

جواب

  چھپکلی ایک موذی جانور ہے، اسے مارنا جائز ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے نہ صرف اس کو  مارنے کی اجازت دی ہے،  بلکہ حکم دیا ہے  اور اس کے مارنے پر ثواب بھی بیان کیا  گیا ہے، یہاں تک کہ اگر پہلی ضرب میں ماردیا جائے تو اس پر ثواب  کی بڑی مقدار بیان کی گئی ہے، دوسری ضرب مارنے پر اس سے کم  ہے اور تیسری میں اس سے کم ہے۔

صحيح مسلم للنيسابوري (7/ 42):
"عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « من قتل وزغةً فى أول ضربة فله كذا وكذا حسنة، ومن قتلها فى الضربة الثانية فله كذا وكذا حسنة لدون الأولى، وإن قتلها فى الضربة الثالثة، فله كذا وكذا حسنة لدون الثانية »".

بعض لوگوں میں یہ مشہور ہے کہ چھپکلی کو مارنے سے پہلے اس سے اجازت لینا چاہیے یا حضرت سلیمان علیہ السلام کی قسم دینا چاہیے، یہ باتیں بے اصل ہیں، ان کا شریعت سے تعلق نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200564

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں