بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا وعدہ توڑنے پر کفارہ آئےگا؟


سوال

دو آدمیوں نے کوئی چیز (کھانے) کی خریدی تو باتو ں باتوں  میں ایک نے کہا کہ میں نہیں کھاتا، دوسرے نے وعدہ اس سے لیا یعنی کہ یہ وعدہ کرو کہ میں یہ نہیں کھاتا تو اگر اس کے بعد کھاۓ تو کیا حکم ہے؟ یہ قسم کے زمرے آتاہے یا نہیں؟ یہ حانث ہوگا جب کہ اس نے وعدہ بھی کیا نہ کھانے کا؟

جواب

صورت مسئولہ میں کھانا نہ کھانے کا وعدہ توڑنا قسم کے زمرے میں نہیں آتا، تاہم بلا عذر وعدہ خلافی کرنا مناسب نہیں۔

قسم اور وعدہ میں فرق کے لیے جامعہ کا فتوی یہاں ملاحظہ کریں :

قسم اور وعدہ میں فرق 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200119

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں