بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نفل نماز میں تعداد یاد رکھنے کے لیے فنگر کاؤنٹر ہاتھ میں لینا جائز ہے؟


سوال

 کیا نفل نماز میں ہاتھ میں کاؤنٹر یا تسبیح پکڑ کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ مثلاً بندے نے دو رکعت نماز میں سورہ اخلاص دو سو مرتبہ پڑھنی ہے تو اس کی تعداد پوری کرنے کے لیے کاؤنٹریاتسبیح ہاتھ میں پکڑ سکتے ہیں؟‎

جواب

کوشش تو یہ ہونی چاہیے کہ نوافل میں بھی تسبیح یا فنگر کاؤنٹر کے بغیر گنتی کرلے، لیکن اگر بھول جاتاہو تو نوافل میں ایسا کرنے کی گنجائش ہے، تاہم حتی الامکان حرکت کم سے کم کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں