بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا غیر مسلم نکاح پڑھا سکتے ہیں؟


سوال

کیا غیر مسلم نکاح پڑھا سکتے ہیں؟

جواب

دین دار مسلمان، یا عالمِ دین سے نکاح پڑھانا مستحب ہے، اگر کسی غیر مسلم نے مسلمان کا نکاح پڑھالیا، اور مجلسِ نکاح میں دلہا اور دلہن یا دلہن کا وکیل اور  (مسلمان لڑکی کے نکاح میں) مسلمان گواہان موجود تھے تو ایسا نکاح منعقد ہوجائے گا، اس لیے کہ نکاح خواں کی حیثیت محض معبر اور سفیر  کی ہے۔(فتاویٰ محمودیہ، جلد 10 کتاب النکاح، زیرِ عنوان: برہمن سے نکاح پڑھوانا، نیز: شیعہ وغیرہ سے نکاح پڑھوانا، ص: 596-598۔ ط: جامعہ فاروقیہ، کراچی)

"ویندب إعلانه وتقدیم خطبة،  وکونه في مسجد یوم جمعة بعاقد رشید"...  الخ (الدرالمختار، کتاب النکاح، کراچی ۳/ ۸)

المبسوط للسرخسي (5/ 18):
"والمعنى فيه أن العاقد في باب النكاح سفير ومعبر".
  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200086

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں