بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا غیر شادی شدہ بہن کا نفقہ بھائیوں پر لازم ہو گا؟


سوال

کیا غیر شادی شدہ بہن اپنے شادی شدہ بھائیوں سے اپنے اخراجات کے لیے پیسے لینے کا حق رکھتی ہے والدین زندہ نہ ہوں تو؟

جواب

اگر غیر شادی شدہ بہن غریب ہو اور والدین بھی نہ ہوں تو  بھائیوں کے مال دار ہونے کی صورت میں اس کا نفقہ اس کے بھائیوں پر لازم ہو گا اور وہ اپنے بھائیوں سے ضرورت کے بقدر پیسے لینے کا حق رکھے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 572):
" (ونفقة الغير تجب على الغير بأسباب ثلاثة: زوجية، وقرابة، وملك)".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 624):
"وبيان ذلك أن نقول: لايخلو إما أن يكون الموجود من قرابة الولاد شخصا واحدًا أو أكثر. والأول ظاهر؛ وهو أنه تجب النفقة عليه عند استيفاء شروط الوجوب". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144106200295

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں