بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عید کے خطبہ کے لیے خطیب کا باوضو ہونا ضروری ہے؟


سوال

کیا عید کے عربی خطبے( جو کہ نماز کے بعد پڑھا جاتا ہے) کے لیے طہارت یعنی وضو کا ہوناشرط ہے؟اگر نماز کے بعد امام کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا وہ خطبہ دے سکتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ خطبہ خواہ وہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا یا نکاح کا ہو، جمہور فقہاء کے نزدیک اس کےصحیح ہونے کے لئے  وضو شرط نہیں،  بلکہ مستحب ہے، البتہ امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک جمعہ کے خطبہ کے لئے وضو شرط ہے، تاہم عیدین کے خطبہ کے لئے ان کے نزدیک بھی وضو شرط نہیں، لہذا صورت مسئولہ میں  اگر نماز عید کے بعد خطیب کا وضو ٹوٹ  جائے تو وضو کے بغیر بھی خطبہ دے سکتا ہے۔

الموسوعة الفقهية الكويتية میں ہے:

يَرَى جُمْهُورُ الْفُقَهَاءِ أَنَّهُ يُسْتَحَبُّ الْوُضُوءُ لِلْخُطْبَةِ؛ لأَِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي عَقِبَ الْخُطْبَةِ لاَ يَفْصِل بَيْنَهُمَا بِطَهَارَةٍ، فَيَدُل عَلَى أَنَّهُ كَانَ مُتَطَهِّرًا، وَالاِقْتِدَاءُ بِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ لَمْ يَكُنْ وَاجِبًا فَهُوَ سُنَّةٌ. وَيَرَى الشَّافِعِيَّةُ وَالْمَالِكِيَّةُ عَلَى الْقَوْل الْمُقَابِل لِلْمَشْهُورِ أَنَّ الطَّهَارَةَ عَنِ الْحَدَثِ مِنْ شُرُوطِ الْخُطْبَةِ ( ٤٣ / ٣٢٣)

و فيه ايضا:

الطَّهَارَةُ مِنَ الْحَدَثِ وَالْخَبَثِ غَيْرِ الْمَعْفُوِّ عَنْهُ فِي الثَّوْبِ وَالْبَدَنِ وَالْمَكَانِ. وَهِيَ لَيْسَتْ شَرْطًا عِنْدَ الْجُمْهُورِ بَل هِيَ سُنَّةٌ. وَهِيَ شَرْطٌ عِنْدَ الشَّافِعِيَّةِ وَأَبِي يُوسُفَ. (خُطْبَةُ الْجُمُعَةِ، وَأَمَّا السُّنَنُ الْمُخْتَلَفُ فِيهَا فَهِيَ، ١٩ / ١٨٢)

و فيه ايضا:

أَنَّهُ لاَ يُشْتَرَطُ فِي خُطْبَةِ الْعِيدِ - عِنْدَ الشَّافِعِيَّةِ - الْقِيَامُ، وَالطَّهَارَةُ، وَسَتْرُ الْعَوْرَةِ، وَالْجُلُوسُ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ. (خُطْبَةُ الْعِيدَيْنِ، ١٩ / ١٨٧)۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200326

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں