بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عمرہ بدل ہوتا ہے؟


سوال

عمرہ بدل کرنے والے کا اپنا عمرہ پہلے سے کیا ہوا ہونا ضروری ہے یا نہیں?

جواب

حجِ بدل ہوتا ہے، عمرہ بدل نہیں ہوتا، البتہ عمرہ کرکے اس کا ثواب کسی کو بخشنا چاہیں تو بخش سکتے ہیں، اس میں نیت اپنی طرف سے کی جائے گی اور عمرہ کے افعال ادا کرنے کے بعد اس کا ثواب جس کو چاہیں بخشا جاسکتا ہے۔

کوئی شخص زندگی میں پہلا عمرہ کرکے بھی اس کا ثواب کسی کو پہنچا سکتاہے، اس کی ممانعت نہیں ہے، اس صورت میں بھی اپنا عمرہ ادا ہوجائے گا، اور جسے ثواب پہنچایا جائے اسے بھی ثواب پہنچ جائے گا، تاہم بہتر یہ ہے کہ پہلے سنت عمرہ اپنی طرف سے خاص نیت کرکے کرے، پھر وہاں قیام کے دوران جسے چاہے ایصالِ ثواب کی غرض سے عمرہ کرکے ثواب  پہنچا دے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200730

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں