بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عقیقہ میں دو بکرے الگ الگ دن ذبح کر سکتے ہیں؟ / نماز کی قراءت میں فحش غلطی کا حکم


سوال

١۔  عقیقہ کے دو بکروں میں سے ایک کو ساتویں دن اور دوسرے کو چودہویں دن ذبح کرسکتے ہیں؟

٢ ۔ قراءت میں فحش غلطی کے حوالے سے مقدارِ واجب اور مقدارِ غیر واجب کا کوئی فرق ہے؟

جواب

1۔ لڑکے کے عقیقہ میں ساتویں روز دو بکرے ذبح کرنا مستحب ہے، اسی پر عمل کی کوشش کرنی چاہیے، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو ایک بکرا ساتویں روز اور دوسرا چودہویں دن ذبح کرنا بھی جائز ہے۔

2۔ قراءت میں فحش غلطی اگر اس نوعیت کی ہو کہ معنی بالکل تبدیل ہوجائے تو اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے،  چاہے مقدارِ واجب قراءت کی جا چکی ہو یا نہیں، البتہ اگر  ایسی غلطی کی اصلاح دورانِ نماز اسی وقت کرلی گئی یا لحنِ جلی ہو لیکن معنی میں ایسا خلل نہ آئے جس سے نماز کے فساد کا حکم لگے، یا لحن خفی ہو تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201072

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں