بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا عشر ادا کرنے سے پہلے کرایہ منہا کیا جائے گا؟


سوال

عشری زمین پر فصل پہنچانے پر جو خرچہ آئے گا، جیسا کہ حیدر آباد سے کراچی پہنچانے پر ایک لاکھ کی فصل پر پندرہ ہزار کرایہ لگتا ہے تو عشر 85000 سے نکالنا ہو گا یا ایک لاکھ سے؟

جواب

"عشر" کل پیداوار پر لازم ہوتا ہے، عشر ادا کرنے سے پہلے کرایہ کی رقم الگ نہیں کی جاتی، لہذا سوال میں مذکورہ صورت میں ایک لاکھ کا عشر ادا کرنا لازم ہو گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 187):
"ولا تحسب أجرة العمال ونفقة البقر، وكري الأنهار، وأجرة الحافظ وغير ذلك فيجب إخراج الواجب من جميع ما أخرجته الأرض عشراً أو نصفاً، كذا في البحر الرائق".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200483

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں