بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا صلاۃ الحاجۃ فرائض کے بعد ادا کی جا سکتی ہے؟


سوال

کیا ہم صلاۃ  الحاجت ہر فرض نماز کے بعد ادا کر سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ  فجر کا وقت داخل ہونے سے لے کر اشراق کا وقت داخل ہونے تک (فجر کی سنتوں کے علاوہ ) نوافل پڑھنا منع ہے، اسی طرح عصر کی نماز کے بعد سے لے کر مغرب کا وقت داخل ہونے تک بھی نفل ادا کرنا منع ہے، لہٰذا فجر اور عصر کے بعد  صلاۃ الحاجت ادا نہیں کی جاسکتی ، البتہ فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے اور عصر کی نمازسے پہلے ادا کر سکتے ہیں، ان دو نمازوں کے علاوہ باقی تین  نمازوں کے بعد  صلاۃ الحاجت ادا کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں