بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا شیاطین سوتے ہیں؟


سوال

کیا شیطان کو نیند یا اُونگھ آتی ہے؟

جواب

نیند اور اونگھ سے پاک ذات اللہ تعالیٰ کی ہے، مخلوقات اس صفت میں باری تعالیٰ کے ساتھ شریک نہیں،  جیساکہ آیت الکرسی میں ہے:

{اَللّٰهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ  ۚ اَلْـحَيُّ الْقَيُّوْمُ  لَا تَاْخُذُه سِـنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ}

ترجمہ : اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، زندہ ہے سب کا تھامنے والا ، نہیں پکڑ سکتی اس کو اونگھ اور نہ نیند۔(ترجمہ عثمانی)

جس طرح انسان،  چرند پرند اور دیگر جان دار مخلوق نیند کرتی ہے، اسی طرح شیاطین بھی نیند کرتے ہیں ، جیساکہ بعض روایات میں ہے جو شخص رات کو گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے وقت  بسم اللہ نہیں پڑھتا تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے اس گھر میں تمہیں کھانا بھی مل گیا اور رات گزارنے کی جگہ بھی میسر آگئی۔

مسلم شریف کی روایت میں ہے:

" حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھانے کے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ آج تمہارے لیے اس گھر میں رات گزارنے کی جگہ نہ ملی اور جب کھانا کھانے کا وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ رات گزارنے کی جگہ اور شام کا کھانا مل گیا"۔(6/108)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201160

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں