بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا سفر میں مرد کے لیے سونا پہننا جائز ہے؟


سوال

 کسی نجی محفل میں ایک شخص نے  ذکر کیا کہ سفر میں مرد کے لیے سونا پہننا  جائز ہے؛ کیوں کہ اگر نقدی گم ہو جائے تو سونا بیچ کر فائدہ لے سکے،  کیا یہ بات درست ہے؟

جواب

مرد کے لیے کسی حال میں سونا پہننا جائز نہیں، نہ سفر میں اور نہ ہی حضر میں، نہ امن میں نہ جنگ میں۔  جن صاحب نے یہ بات کی ہے، ان کی بات درست نہیں۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 358):
"(ولايتحلى) الرجل (بذهب وفضة) مطلقا سواء كان في حرب أو غيره". 

الفتاوى الهندية (5/ 331):
"وما يكره للرجال لبسه يكره للغلمان والصبيان؛ لأن النص حرم الذهب والحرير على ذكور أمته بلا قيد البلوغ والحرية".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200336

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں