بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا سجدہ شکر کے لیے وضو ضروری ہے؟


سوال

اگر کوئی شخص نعمتوں  کے بدلے یا شکرگزاری کے لیے اللہ تعالی کو سجدہ کرے تو کیا اس کے لیے وضو کرنا ضروری ہے یا یہ وضو کے بغیر بھی کیا جاسکتا ہے؟

جواب

کسی نعمت کے حصول یا مصیبت کے ٹل جانے کے وقت اللہ تعالی کا شکر بجالانے کا مکمل طریقہ یہ ہے کہ شکرانے کے کم از کم دو نفل پڑھے جائیں، لیکن اگر کوئی شخص اس موقع پر سجدہ شکر ادا کرنا چاہے تو اس کی بھی گنجائش ہے، تاہم اس کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، وضو کے بغیر سجدہ شکر ادا کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200102

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں