بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا روضہ اقدس پر پڑھا جانے والا درود حضورپاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بذات خود سنتے ہیں؟


سوال

کیا روضہ اقدس پر پڑھا جانے والا درود حضورپاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بذات خود سنتے ہیں؟ اگر روضہ اقدس پر پڑھا جانے والا درود حضورپاک صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بذات خود سنتے ہیں درود ابراھیمی پڑھا جاے یا کوئی  دوسرا، آپ بتادیں۔ جزاک اللہ

جواب

حدٰث شریف میں ہے:عن ابی ہریرۃؓ قال قال رسول اللہ ﷺ من صلی علی عند قبری سمعۃ ومن صلی علی نائیاً ابلغتہ ۔رواہ البیہقی فی شعب الایمان کذافی المشکوۃ وبسط السخاوی فی تخریجہ۔ ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضورﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جوشخص مجھ پر میری قبر کے قریب درود بھیجتا ہے میں اس کو خود سنتا ہوں اور جو دور سے مجھ پر بھیجتا ہے وہ مجھ کو پہنچا دیا جاتا ہے ۔ متعدد روایات سے یہ ثابت ہے کہ جو شخص دور سے درود بھیجے فرشتہ اس پر متعین ہے کہ حضورﷺ تک پہنچائیں اور جو شخص  قبر اطہر کے قریب درود پڑھے اس کو حضورﷺ بنفس نفیس خود سماعت فرماتے ہیں۔ رہی یہ بات  کہ وہاں  کون سا درود پڑھنا افضل ہےتو  روضہ اقدس پر مخاطب کے صیغہ کے ساتھ درود پڑھنا افضل ہے مثلا: الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ۔ مزید تفصیل کے لیئے شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ اللہ کی فضائل حج میں مدینہ منورہ حاضری کے آداب کا باب مطالعہ کرلیں۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143710200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں