بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا حنفیہ انکار حدیث نہیں کرتے


سوال

کیا حنفی مسلک والے کسی نہ کسی طرح منکرین حدیث نہیں ہیں. جب کہ بہت سی روایات کو حنفی لوگ یا علما چھوڑ دیتے ہیں یہ کہ کر کے یہ ابو حنیفہ کے مذہب کے خلاف ہے . جبکہ حدیث صحیح ہوتی ہے ، ایسا کیوں ہے.؟؟؟

جواب

سائل دو علٰیحدہ مفاہیم میں خلط مبحث کا شکار ہے۔ ایک مفہوم انکار حدیث ہے، جس کا حاصل احادیث نبویہ کے شرعی حجت ہونے ہی کو تسلیم نہ کرنا ہے، جب کہ دوسرا مفہوم دو متعارض احادیث میں تطبیق اور ترجیح کا معاملہ ہے، جو اصول فقہ اسلامی کا ایک اہم قانونی موضوع ہے۔ حنفیہ سمیت کوئی مقبول اور بر حق فقہی و کلامی مکتب فکر انکار حدیث کے باطل نظریے کا دعوے دار نہیں ہے۔ لیکن جہاں تک متعارض احادیث میں تطبیق وترجیح کا تعلق ہے، جس کے نتیجے میں کسی حدیث کو بہ تاویل صحیح عملی طور پر اختیار نہ کرنے کا موقف اختیار کیا جاتاہے، یہ ایک اجتہادی و استنباطی اصول اور ضابطہ ہے، اس ضابطے کو انکار حدیث سے تعبیر کرنا بہت بڑا مغالطہ ہے۔

 


فتوی نمبر : 143512200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں