بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا جنتیوں کو نفسانی/ جنسی خواہش ہوگی؟


سوال

کیا جنت میں انسان کو جنسی خواہش یا نفسانی خواہش ہوگی؟

جواب

واضح رہے کہ اللہ رب العزت نے اپنے مؤمن بندوں کے لیے جنت بطورِ  انعام بنائی ہے، جس میں ہر لمحہ لذت کے حصول کے اسباب بطورِ نعمت مہیا کیے ہیں، من جملہ نعمتوں میں ایک نعمت ازواج اور حوروں  کا عطافرمانا ہے،  جو جنتی کی شہوانی تسکین کا ذریعہ ہے،  تاہم جنتیوں کو  جنت میں گناہوں  کی خواہش نہ ہوگی اور نہ ہی پراگندہ خیالات  اسے دامن گیر ہوں گے؛  بلکہ پاکیزہ جذبات و خواہشات ہوں گی اور ان کے حصول کے حلال راستے دست یاب ہوں گے۔ مذکورہ سب باتیں قرآن و حدیث کی نصوص سے ثابت ہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200416

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں