بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا بریلوی حضرات مشرک ہیں؟


سوال

جب بریلوی حضرات انبیاء کرام علیہم السلام کے بارے میں ایسے عقائد رکھتے ہیں جو کہ شرکیہ ہیں یعنی انبیاء کرام کے لیے حاضر ناظر ،مختار کل وغیرہ ،تو پھر ان پرمشرک ہونے کا فتوی کیوں نہیں؟

جواب

بریلوی حضرات بدعات کے مرتکب ہیں اور ان کے بعض عقائدواعمال خلاف شرع ہیں،جس کی بناءپروہ گمراہی کے راستہ پر ہیں۔تاہم ان کے کلام میں تاویل ممکن ہے؛ لہذامطلقاً ان کے مشرک ہونے کافتویٰ اکابرعلمائے دیوبندنے نہیں دیا۔ اس لیے کہ کسی پر کافریامشرک ہونے کاحکم لگاناایک سنگین معاملہ ہے۔ ملاحظہ ہو امدادالمفتیین،کتاب الایمان والعقائد،ص:138،ط:دارالاشاعت کراچی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143803200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں