بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا اویس نام کے معنیٰ بد نصیبی ہیں، کیا اویس نام رکھنا درست ہے؟


سوال

 معلوم یہ کرنا ہے کے کیا ’’اویس‘‘ نام رکھنا ٹھیک نہیں؟ ایک عالم فرماتے ہیں ’’اویس‘‘  کامعنی بدنصیب کے ہیں.  اویس قرنی کا اصل نام ’’غنیمان‘‘ تھا،  وہ نبی ﷺ کی زیارت نہیں کر سکے تھے؛ اس لیے ’’اویس‘‘ کہلائے.  اور اسلاف و بزرگانِ دین میں کسی کا بھی نام ’’اویس‘‘ نہیں ملتا.  ازراہِ کرم جواب عنایت فرمائیں!

جواب

’’اویس‘‘ یہ ”اوس“ کی تصغیر ہے اور ”اوس“ کے معنی ”بھیڑیا“کے بھی آتے ہیں اوراس کے معنی ’’عطیہ‘‘ کے بھی آتے ہیں۔   ایک  مشہور تابعی کانام بھی ’’اویس‘‘  (قرنی)  ہے،مسلم شریف میں ان کی فضیلت رسول اللہﷺسے منقول ہے اور خود رسول  اللہ ﷺ نے اس حدیث میں ’’اویس‘‘ کے نام سے ہی ان کا تذکرہ کیا ہے، اگر یہ نام ٹھیک نہ ہوتا تو رسول اللہ ﷺ اپنی عام عادت کے موافق ان کا یہ نام ضرور تبدیل فرمادیتے۔

عطیہ کا معنی اور صاحبِ فضیلت تابعی کی نسبت (دونوں )کا لحاظ کرتے ہوئے مذکورہ نام  رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

مشكاة المصابيح (3/ 1765)

باب ذكر اليمن والشام وذكر أويس القرني
عن عمر بن الخطاب أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " إن رجلا يأتيكم من اليمن يقال له: أويس لا يدع باليمن غير أم له قد كان به بياض فدعا الله فأذهبه إلا موضع الدينار أو الدرهم فمن لقيه منكم فليستغفر لكم "
وفي رواية قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " إن خير التابعين رجل يقال له: أويس وله والدة وكان به بياض فمروه فليستغفر لكم ". رواه مسلم

باقی سوال میں جن عالم صاحب کی بات کا آپ نے ذکر کیا، اس کا حوالہ ان سے معلوم کرلیا جائے، حوالہ مل جائے تب ہی اس حوالے سے کوئی بات کی جاسکتی ہے، ہمارے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ اویس کا معنیٰ بد نصیبی  ہے۔

"لسان العرب " میں ہے:

’’أُوَيْسُ تصغير أَوْسٍ وهو من أَسْماء الذِّئب‘‘. (لسان العرب،1/55،ط:دمشق)

"المحیط فی اللغہ" میں ہے:

’’والأوْسُ: العَطَاءُ‘‘. (2/286-القاموس الوحید،1/141،ط:دارالاشاعت) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200529

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں