بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا انابیہ جنت کے دروازوں میں سے کوئی دروازہ ہے؟


سوال

 میں نے اپنی بیٹی کا نام ’’انابیہ‘‘  رکھا ہے،  اور اس کے معنے میں نے دیکھے ہیں  تو  جنت کا دروازہ آ رہا ہے.  اور کیا یہ اسلامی نام ہے؟  اور جنت کا کون سا دروازہ ہے؟

جواب

عربی لغت کی کتب میں ’’انابیہ ‘‘ کا معنی: ’’مشک‘‘  یا  ’’مشک  کے  مشابہ کوئی خوش بو‘‘ ہے.  اچھا نام ہے، اس  لیے یہ نام رکھا جا سکتا ہے ۔

 جنت کے آٹھ دروازے ہیں،  ان میں سے کسی دروازے کا نام بھی ہمیں ’’انابیہ‘‘  نہ مل سکا۔

 

تهذيب اللغة (5/ 215، بترقيم الشاملة آليا):
"أنب
وقال: الأناب: ضرب من العطر يُضاهي المِسك".

كفاية المتحفظ (ص: 233):
"الأناب : المسك".

معجم متن اللغة (1/ 210):
"الأناب: المسك أو ضرب من العطر يضاهيه". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200207

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں