بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیر کامل کہا جاسکتا ہے؟


سوال

پیر کی تعریف کیا ہے؟ اور کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پیر کہا جاسکتا ہے، "پیرِ کامل"؟

جواب

"پیر"  فارسی زبان کا لفظ ہے اور اردو زبان میں بھی استعمال ہوتا ہے ، اس کے معنی ہیں: ہادی،راہ نما، مرشد، ولی بزرگ۔(فیروزاللغات)

اس معنی کے لحاظ سے بلاشبہ آپ ﷺ  مرشدِ  کامل اور پیرِ  کامل ہیں،مگر عرفِ  عام میں یہ لفظ نبیوں کے لیے خصوصًا  جناب رسول اللہ ﷺ کے لیے استعمال نہیں ہوتا ہے، بلکہ آپ ﷺ کے متبعین میں سے نیک بزرگوں کے لیے اس کا استعمال ہوتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں