بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھجور حضرت آدم علیہ السلام کی مٹی سے بنایا گیا ہے؟


سوال

یہ کہنا کیسا ہے کہ کھجور کا درخت حضرت آدم کی بچی ہوئی مٹی سے بنایا گیا؟  کیا اس بارے میں کوئی روایت (صحیح ) مرفوع یا موقوف ثابت ہے؟

جواب

اس بارے میں جو روایت منقول ہے اس کے بارے میں علماء نے تصریح کی ہے کہ وہ درست نہیں ہے، بعض سندوں میں وضاع (اپنی طرف سے حدیثیں گھڑنے والے) موجود ہیں، بعض سندوں میں شدید ضعف پایا جاتا ہے،  جس کی وجہ سے اس روایت کو بیان نہیں کرسکتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اسے منسوب کرنا درست نہیں ہے۔ علامہ شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

 ’’حديث: "أكرموا عمتكم النخلة؛ فإنها خلقت من فضلة طينة أبيكم آدم، وليس من الشجر شجرة أكرم على الله من شجرة ولدت تحتها مريم بنت عمران؛ فأطعموا نساءكم الولد الرطب، فإن لم يكن رطب فتمر"، رواه أبو نعيم عن علي مرفوعًا وفي إسناده مسرور بن سعيد التميمي، وهو منكر الحديث، وقال ابن عدي: إنه غير معروف، ورواه ابن عدي عن ابن عمر مرفوعًا، وفي إسناده جعفر بن أحمد بن علي الغافقي وضاع، وقال ابن عدي: لا شك أنه وضع هذا الحديث‘‘. (الفوائد المجموعة في الأحادیث الموضوعة: ۱/۴۸۹،رقم :۶۰، ط: دارالکتب العلمیہ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200906

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں