بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کھانا کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنے کا طریقہ


سوال

کھانا کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنے کا کیا طریقہ ہے?

جواب

روایات میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں سے کھانا تناول فرماتے تھےاور کھانے کے بعد ان کو چاٹ لیا کرتے تھے اور انگلیوں کو چاٹنے کی ترتیب یہ ہوتی تھی کہ  پہلے درمیان والی انگلی (بڑی انگلی)  کو چاٹتے تھے،  پھر اس کے ساتھ والی (شہادت کی انگلی) اور اخیر میں انگوٹھے کو۔

المعجم الأوسط (2/ 180):
"عن محمد بن كعب بن عجرة، عن أبيه قال: «رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يأكل بأصابعه الثلاث: بالإبهام، والتي تليها، والوسطى، ثم رأيته يلعق أصابعه الثلاث قبل أن يمسحها، ويلعق الوسطى، ثم التي تليها، ثم الإبهام»". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200472

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں