بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سالی کے کپڑوں سے لطف اندوز ہونے سے رشتہ نکاح کا حکم


سوال

میرے شوہر ایک اچھے انسان ہیں، ہم 3ماہ کے لیے میری پھوپھی کے گھر گئے وہ کافی بیمار تھیں، ہم میاں بیوی کے بیچ کوئی جسمانی تعلق نہیں ہوسکا، گھر چھوٹا اور افراد زیادہ تھے، میرے شوہر بہک گئے اور میری بہن کے کپڑوں سے لطف اندوز ہوئے جس پر بعد میں وہ بہت شرمندہ ہوئے ۔مجھ سے بھی رو کر معافی مانگی، اب اس کا کیا کفارہ ہوگا؟  اس میں اس لڑکی کا کچھ نہیں بگڑنا، اس کو پتا ہے میرے شوہر اس کو کبھی بیوی کے طور پر اپنانے کو راضی نہیں، نا مجھے چھوڑنے کو تیار ہیں۔ اسلامی رو سے مدد فرمائیے،  ویسے وہ ایک بہت بھلے انسان ہیں مجھے کبھی کوئی تکلیف نہیں دی!

جواب

صورتِ مسئولہ میں شوہر کا فعل گناہ تھا، جس پراللہ تعالی سے توبہ واستغٖفار لازم ہے، مگر اس سے میاں بیوی کے درمیان حرمت ثابت نہیں ہوئی، یعنی آپ کے شوہر آپ کے ساتھ رشتہ  جائز اور حلال ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201622

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں