بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کوئی شخص چار رکعت والی نماز میں چوتھی رکعت میں بیٹھنا بھول جائے


سوال

اگر کوئی شخص چار رکعت والی نماز میں چوتھی رکعت میں بیٹھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

پانچویں  رکعت کا جب تک سجدہ نہ کیا ہو دوبارہ قعدہ کی طرف لوٹ آئے اور سلام سے پہلے سجدہ سہو کرکے نماز کو مکمل کرلے، اگر پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا تو اس صورت میں فرض نماز تو فاسد ہوجائے گی، نئے سرے سے نماز کا اعادہ کرنا ہوگا، البتہ اس پانچوٰیں رکعت  کے ساتھ  چھٹی رکعت ملا کر آخر میں سجدہ سہو کرلے یہ نماز نفل ہوجائے گی۔

المبسوط للشيباني (1/ 263)
" أرأيت رجلاً صلى الظهر أربع ركعات، ثم قام في الخامسة ساهياً، فذكر قبل أن يقرأ أو بعد ما قرأ أو بعد ما ركع ولم يسجد، كيف يصنع وقد قعد في الرابعة قدر التشهد أو لم يقعد؟ قال: إذا ذكر فليقعد وليتشهد ويسلم، وعليه سجدتا السهو، ولا يفسد عليه ما ذكرت شيئاً من صلاته؛ لأنها ليست بركعة تامة. قلت: فإن سجد في الخامسة ثم ذكرها وقد قعد قدر التشهد؟ قال: يضيف إليها ركعةً أخرى، ثم يسجد سجدتي السهو".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200066

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں