بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بلوچستان کا رہائشی سفر کے دوران کراچی میں قصر کرے گا یا اتمام؟


سوال

بلوچستان کا رہائشی سفر کے دوران کراچی میں اپنے کسی رشتہ دار کے گھر پندرہ دن سے کم ٹھہرتا ہے تو یہ شخص قصر کرے گا یا اتمام؟

جواب

آپ نے صوبہ بلوچستان کے کسی شہر کی تعین نہیں کی کہ کس جگہ کا رہائشی ہے؛ تاکہ  مسافت متعین کی جاسکے ۔  تاہم اگرکراچی یا جس شہر کے لیے سفر کا ارادہ کرکے نکلا ہے اس شہر اور رہائشی علاقے کے درمیان اڑتالیس میل کا فاصلہ (تقریباً ستتر اعشاریہ چوبیس 77.24 کلومیٹر) ہے تو اپنے شہر سے نکلنے کے بعد مسافر کہلائے گا؛ لہٰذا   راستے میں جہاں پندرہ دن سے کم عارضی قیام ہو مسافر کہلائے گا ، نماز میں قصر کرے گا۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں