بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کنگھی کرنے کا مسنون طریقہ


سوال

کیا داڑھی میں کنگھی کرنے کا کوئی مسنون طریقہ ہے؟

جواب

''مسلم شریف''  میں ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ:

''إن كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ليحب التيمن فى طهوره إذا تطهر، وفى ترجله إذا ترجل، وفى انتعاله إذا انتعل''۔(1/155)

 آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضواور کنگھی فرمانے میں اور جوتاپہننے میں دائیں جانب سے شروع کرنے کو پسند فرماتے  تھے۔

یعنی زینت اور اچھے امور میں آپ ﷺدائیں رخ کواختیار فرماتے ،لہذا داڑھی  اور سر میں کنگھی کرتے ہوئے پہلے دائیں جانب پھر بائیں جانب کو اختیار کرناچاہیے۔البتہ کھڑے ہوکر یابیٹھ کر کنگھی کرنے کے بارے میں کوئی حدیث ہمیںنہیں مل سکی،تاہم آداب کاتقاضا  یہی ہے کہ بیٹھ کر اطمینان سے کنگھی کی جائے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200452

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں