بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کمپنی سے آمد و رفت پر ملنے والی رقم کا حکم


سوال

میں ایک کمپنی میں چاکری کرتاہوں ،کمپنی کے مالک  مجھے راہ خرچ روزانہ 50 روپیہ دیتے ہیں، لیکن پیدل جاتا ہوں اور مالک کی طرف سے دیا ہوا روپیہ لے لیتا ہوں، کیا یہ طریقہ میرے لیے  جائز ہے؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ ادارہ روزانہ 50 روپے آمد و رفت کے نام پر جاری کرتا ہو، اور  سواری پر آنے کے ساتھ مشروط نہ کیا ہو تو ایسی صورت میں آپ کے لیے رکھنا جائز ہوگا، البتہ اگر سواری پر آنے کے ساتھ مشروط کیاہو،  اور اسی کا کرایہ دیتا ہو، (یعنی اگر معلوم ہوجائے کہ ملازم سواری استعمال نہیں کرتا تو  اُسے یہ الاؤنس نہیں دیا جاتا) تو  سواری کے نام پر ملنے والا کرایہ وصول کرنا جائز نہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200346

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں