مکتب میں قاری صاحب کے پاس ایک ناظرے کا طالب علم پڑھنے میں انتہا ئی کمزور ہو، کم سبق بھی یاد نہ ہوتا ہو تو کیا ایسے طالب علم کے اخراج سے قاری صاحب گناہ گار ہوں گے ؟
مذکورہ طالبِ علم کے والدین کے علم میں لاکر اسے صرف اس قدر ناظرہ پڑھادیا جائے جس قدر شرعاً ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200395
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن