بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کلما طلاق کی قسم کھانا


سوال

’’کلما طلاق‘‘  پر قسم کھاکر کہتاہوں کہ میں نے یہ کام نہیں کیا،  اس کی وضاحت فرما دیں۔

جواب

اگر کوئی شخص اس طرح کے الفاظ استعمال کرتا ہے کہ میں ’’کلما طلاق‘‘  کی قسم کھاتا ہوں تو ان الفاظ سے قسم منعقد  نہیں ہوتی، اور اس کے جھوٹے ہونے کی صورت میں اس کی بیوی پر کوئی طلاق بھی واقع نہیں ہو گی۔  البتہ جھوٹا ہونے کی صورت میں قسم کا سہارا لے کر جھوٹ بولنا کبیرہ ترین گناہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200595

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں