بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کفریہ الفاظ کیا ہیں؟


سوال

کفریہ الفاظ کیا ہیں؟ جو نکاح کو ختم کرسکتے ہیں؟

جواب

ایسے الفاظ جن کے کہنے سے کفر ثابت ہو اور کہنے والے پر کافر ہونے کا حکم لگے  بے شمار ہوسکتے ہیں،  جن سے ایمان اور نکاح ختم ہوجاتا ہے۔

اصولی طور پر یہ سمجھ لیجیے کہ جن الفاظ میں ضروریاتِ دین میں سے کسی بات کا انکار یا اعتراض ہو یا صریح حکمِ الٰہی کو تبدیل کرکے بیان کیا جائے یا دین کے کسی بھی حکم یا بات کا استہزا و مذاق اڑایا جائے، اللہ تبارک وتعالیٰ کی ذات و صفات میں سے کسی کا انکار، اعتراض، استہزا یا استخفاف ہو، یا کسی نبی علیہ السلام کی توہین و گستاخی یا استخفاف ہو، وغیرہ۔ اس قسم کے الفاظ کہنے سے (العیاذ باللہ) کفر ثابت ہوجاتاہے۔

جن الفاظ کے متعلق شبہ ہے ان کی نشان دہی کرکے حکم معلوم کرلیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200729

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں