بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی فاسق کی قراءت سننا


سوال

کیا کسی فاسق کی قراء ت  سننا جو  کلین شیو ہو یا ٹخنہ سے نیچے شلوار رکھتا ہو، جائزہے؟

جواب

قرآن پاک کا صرف پڑھنا ہدایت کے لیے کافی نہیں، بلکہ اس پر عمل بھی ضروری ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ایسے لوگوں   کی موجودگی کو قیامت کی علامت بتایا ہے جو قرآن کے الفاظ کو تو خوب اچھا کرکے پڑھیں گے لیکن یہ قرآن ان کے حلق  سے نیچے بھی نہیں جائے گا، یعنی  کہ عمل اس پر نہ ہوگا۔ بہر حال ایسے لوگوں  کی تلاوت سے بہتر ہے کہ صلحاءِ امت کی قراء ت سنی جائے ، البتہ ان کی قراء ت بھی سنی جاسکتی ہے، اس  میں  گناہ نہیں ہے۔

'' قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :سیخرج في آخر الزمان قوم أحداث الأسنان، سفھاء الأحلام، یقولون من خیر قول البریة، یقرأون القرآن لا یجاوز حناجرھم''۔ (زوائد السنن على الصحيحين - ج 6 - التاريخ والسيرة والمناقب - الفتن)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201682

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں