بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کزن کی ٹریول ایجنسی میں رقم لگانے کی صورت میں نفع و نقصان کا حکم


سوال

میرے کزن کا ٹریول ایجنسی کا بزنس ہے، اس بزنس میں ، میں نے 000 ,2500 روپےانویسٹ کیے  ہیں، جس کی  مجھے 5 % پارٹنرشپ دی ہے اس نے جو سالانہ پروفیٹ ہو گا اس کی مد میں ، میں مہینے کے 000, 50 لے رہا ہو پِھر سال کے  آخر میں جو حساب بنے گا وہ دیکھیں گے . اب میرا سوال یہ ہے  کہ کیا یہ پارٹنر شپ  صحیح ہے یا نہیں ؟ اور اگر اللہ نا کرے اِس بزنس میں نقصان ہوتا ہے تو میں اپنی انویسٹمنٹ لے سکتا ہوں یا نہیں؟ اور اگر لے سکتا ہوں تو کتنی لے سکتا ہوں؟

جواب

آپ کے سوال کے شروع میں لکھی گئی تفصیل میں سے بعض باتیں مجمل ہیں، ان کی وضاحت ہوجاتی تو بہتر تھا، البتہ اگر آپ نے اپنے کزن کے کاروبار میں پیسے لگائے ہیں اس شرط پر کہ اس کاروبار کے منافع میں سے  پانچ (۵) فیصد نفع آپ کو ملے گا،  اور نقصان کی صورت میں آپ اپنی ملائی ہوئی رقم کے بدلہ اس کاروبار میں اپنے مقرر شدہ حصے کے بقدر  نقصان بھی برداشت کریں گے تو یہ پارٹنر شپ شرعاً درست ہے، آپ ماہانہ جتنی بھی رقم اٹھائیں اس کا حساب رکھیں اور پھر سال کے آخر میں حساب کتاب کے وقت دیکھ لیں کہ کاروبار کے کل نفع میں سے آپ کا کتنا نفع بنتا ہے؟ اگر آپ کا حصہ آپ کی اٹھائی ہوئی رقم سے  زیادہ بنتا ہو تو اتنا مزید لے لیں، اور اگر آپ نے اپنے حصے سے زیادہ اٹھایا ہو تو جتنا زیادہ اٹھایا ہو اتنی مقدار واپس کردیں، اور خدا نخواستہ اگر اس کاروبار میں نقصان ہوجائے تو اس کاروبار میں اپنے مقرر شدہ حصے کے حساب سے جتنا نقصان آپ کے حصہ میں آئے گا اتنی رقم آپ کے پچیس لاکھ روپے میں سے کٹ جائے گی اور باقی رقم آپ واپس لینے کے حق دار ہوں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں