بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کریڈٹ کارڈ کا استعمال


سوال

کیا credit card استعمال کرنا جائز ہے؟

due date سے پہلے اگر بل pay کردیں تو اس کا کیا استعمال صحیح ہے؟

جواب

کریڈٹ کارڈ کے حصول کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہوتی ہے کہ اگر کارڈ ہولڈر مقررہ تاریخ تک رقم بینک کو واپس نہیں کرے گا تو بینک تاخیر کی بنا پر اضافی رقم وصول کرے گا، یہ شرط سودی ہے، جس طرح سے سود حرام ہے، اسی طرح سے سود کے حصول کی شرط لگانا بھی حرام ہے، مذکورہ شرط تسلیم کیے بغیر کریڈٹ کارڈ کا حصول نا ممکن ہوتا ہے؛ لہذا کریڈٹ بنوانا شرعاً جائز نہیں۔  نیز کریڈٹ کارڈ کے استعمال میں عموما لوگ سود میں مبتلا ہو ہی جاتے ہیں؛ لہذا اس کے استعمال سے اجتناب ضروری ہے۔  اور اگر کسی نے ناواقفیت کی وجہ سے کریڈٹ کارڈ بنوا لیا ہو تو اس صورت میں اسے توبہ استغفار کرنا چاہیے اور جلد از جلد اس کارڈ سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200507

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں