کیا کسی شخص کے لیے کریڈٹ کارڈ بنوانا جائز ہے جب کہ سود کی ادائیگی سے محفوظ رہے؟
کریڈٹ کارڈ کے حصول کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ اگر وقتِ مقررہ پر رقم ادا نہیں کی تو کارڈ ہولڈر سود ادا کرنے کا پابند ہوگا ،اس شرط پر ایگریمنٹ سود کی ادائیگی پر رضامندی کی دلیل ہے ، جس طرح سود ادا کرنا جائز نہیں، اس کی ادائیگی پر راضی ہونا بھی جائز نہیں ہے ؛ لہذا کریڈٹ بنوانا جائز نہیں. فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 143904200056
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن