بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کریڈٹ ، ڈیبٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کی مشین دکان پر لگانا


سوال

ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ کی مشین اپنی دکان یا ریسٹورنٹ میں لگاناجائز ہے؟اور اگر کریڈٹ کارڈ کی مشین جائز ہے تو اس کی وجہ کیا ہے جب کہ کریڈٹ کارڈ بنواناناجائز ہے؟

جواب

کریڈٹ کارڈ کا بنواناسودی معاہدے کی بنا پر ناجائز ہے اگر چہ بعد میں سود کی ادائیگی کی نوبت نہ بھی آئے؛ لہذا کریڈٹ کارڈ کی مشین اپنی دکان وغیرہ پر لگانا گناہ کے کام میں تعاون کی وجہ سے ناجائز ہے۔

ڈیبٹ کارڈ کا بنوانااور اس کا استعمال بذات خود جائز ہے، البتہ ڈیبٹ کارڈ پر ملنے والی سہولت(ڈسکاؤنٹ )اگر بینک کی جانب سے ہوتو اس سہولت سے فائدہ اٹھاناجائزنہیں۔اسی طرح بوقت ضرورت بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلواکراے ٹی ایم کارڈکاحصول اور استعمال بھی درست ہے۔لہذا  ڈیبٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کے استعمال کے لیے مشین لگاناجائزہے۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143903200067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں