بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کریم یا اسپرے وغیرہ سے غیر ضروری بال صاف کرنے کا حکم


سوال

 آج کل بدن کے غیر ضروری بال صاف کرنے کے لیے کریم اور اسپرے وغیرہ آرہے ہیں، کیا یہ استعمال کرنا درست ہے؟ آپ راہ نمائی فرمادیں!

جواب

مردوں کے لیے زیرِ ناف بال  استرے/ بلیڈ/ ریزر  وغیرہ سے صاف کرنا اور بغل کے بال اکھیڑ کر صاف کرنا اَولی ہے، اور عورت کے لیے زیرِناف اور بغل کے بال  چٹکی یا چمٹی سے اکھاڑنا مستحب ہے،  تاہم ضروری نہیں، چنانچہ غیر ضروری بال صاف کرنے کے لیے کریم یا اسپرے وغیرہ استعمال کرنے میں شرعاً  کوئی حرج نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 406):
"(و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) (قوله: ويستحب حلق عانته) قال في الهندية: ويبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة يجوز كذا في الغرائب وفي الأشباه والسنة في عانة المرأة النتف (قوله: وتنظيف بدنه) بنحو إزالة الشعر من إبطيه ويجوز فيه الحلق والنتف أولى. وفي المجتبى عن بعضهم وكلاهما حسن، ولايحلق شعر حلقه، وعن أبي يوسف لا بأس به ط".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200517

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں