بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کریم کمپنی میں گاڑی چلانے والے کا سواری اٹھانے سے قبل میٹر آن کرنا


سوال

 کریم کمپنی کی گاڑی کی جب بکنگ آتی ہے تو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک کا نشان ہوتا ہے،  یعنی راکب (سواری) کے گھر سے اس کی اگلی منزل تک،  اب ڈرائیور جو اس کے گھر سے کافی دور ہے وہ اس کے گھر تک جانے کے لیے میٹر آن کردیتا ہے،  اگر نہیں  کرتا تو اس کا نقصان بہت ہے،  اور اگر وہ ڈیلیوری نہیں اٹھاتا تو اس کی آئی ڈی بند ہوجاتی ہے،  اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ہماری معلومات کے مطابق کمپنی کی جانب سے تمام ڈرائیورز کو پابند کیا جاتا ہے کہ جب تک سواری گاڑی/موٹر بائک  پر سوار نہ ہوجائے اس وقت تک میٹر آن نہ کیا جائے،  لہذا بکنگ آنے پر سواری کو بٹھانے سے قبل میٹر آن کرنے کی اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

نوٹ: مذکورہ جواب،  میٹر آن کرنے کے حکم کی حد تک ہے۔  باقی کریم کمپنی اور ڈرائیور کے درمیان جو عقد طے پاتا ہے وہ جائز ہے یا نہیں، اس  کے بارے میں دارالافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن سے   مذکورہ کمپنیوں کے کام کے طریقہ کار کی مکمل تفصیل اور کمپنی اور گاڑی مالکان  وغیرہ کے درمیان معاہدوں کے مکمل وضاحت بھیج کر سوال کیا  جاسکتا ہے۔جامعہ کے دارالافتاء  میں اس کے متعلق مشاورت جاری ہے، اب تک حتمی فتوی جاری نہیں ہوا۔


فتوی نمبر : 144010200518

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں