بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کریم میں گاڑی چلانے والے کو کار کرائے دینا


سوال

میں نے اپنی گاڑی کسی کو ہزار روپے پر دن کے کرائے کے حساب سے دی ہے وہ  مجھے پر دن کا ہزار روپے دے گا،  اب وہ گاڑی کریم کار سروس کے کام میں استعمال کرتا ہے جس میں کمپنی کی طرف سے اس کو رائیڈ آتی ہے اور وہ اس رائیڈ کو اس کے مقام تک پہنچاتا ہے جس پر کمپنی اس کو پیسے دیتی ہے اور وہ اس کی ارننگ شمار ہوتی ہے اور اس کے علاوہ ہفتے  میں  ساٹھ  رائیڈمکمل کرنے پر اس کو ایک عدد بونس بھی ملتا ہے، بعض اوقات یہ ہدف مکمل نہیں ہو پاتا جس کی وجہ سے یہ لوگ اپنی طرف سے رائیڈ لگاتے ہیں؛ تاکہ ان کا کمپنی کی طرف سے دیا ہوا ہدف مکمل ہوجائے اور ان کو بونس مل جائے، لیکن میرا اس بونس سے اور ان کے کریم کی کمائی سے کوئی لینا دینا  نہیں،   مجھے صرف دن کے ہزار روپے گاڑی کا رینٹ ملتا ہے آیا ایسے بندے کو گاڑی رینٹ پر دینا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

آپ کے لیے اپنی گاڑی  متعینہ کرایہ  پر  دینا  جائز   ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200511

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں