بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرنسی ایکسچینج کا کام کرنا


سوال

 کیا کرنسی ایکسچینج میں کام کر نا ٹھیک ہے؟

جواب

کرنسی ایکسچینج کا کام کرنا درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:

1۔کرنسی کی لین دین نقد ہو،خواہ ایک ملک کی کرنسی کاتبادلہ ہو یا مختلف ممالک کی کرنسی کا لین دین ہو۔

2۔ایک ہی ملک کی کرنسی کےتبادلہ میں کمی زیادتی نہ ہو،بلکہ برابر سرابر ہو۔

3۔اجرت الگ سے طے کی جائے کرنسی کے ریٹ کے فرق سے نفع نہ کمایا جائے۔

4۔ اگر حوالہ کا کام کیا جائے تو اس میں اپنی اجرت الگ سے مقرر کی جائے ،کسٹمرز کی دی ہوئی رقم میں سے اجرت کی کٹوتی نہ ہو ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200424

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں