بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کرسی پر نماز پڑھنا


سوال

کیا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا صحیح ہے؟ اس طرح نماز پڑھنا کب کب جائز ہے؟ کیا اس طرح نماز پڑھنے والا شخص جماعت میں شریک ہوسکتا ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص کھڑے ہونے پر قادر نہیں تو اس کے لیے بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت ہے، اسی طرح اگر کوئی شخص قیام پر قادر ہو، لیکن رکوع یا  سجدے پرقادر نہ ہو تو اس کے لیے بھی بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔

جن صورتوں میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت ہے، ان صورتوں میں زمین پر تشہدکی حالت میں بیٹھنا ممکن ہو تو تشہد کی حالت میں بیٹھا جائے، اگر تشہد کی حالت میں بیٹھنا ممکن نہ ہو تو جس ہیئت پر بیٹھنے میں سہولت ہو اسی کو اختیار کیا جائے، خواہ تورک( مقعد پر بیٹھ کر دونوں پیر دائیں جانب نکالنے، جیسے خواتین نماز میں بیٹھتی ہیں)  کی حالت ہو یا آلتی پالتی ہو، اگر زمین پر بیٹھنے کی کوئی صورت نہ ہو تو کرسی پر بیٹھاجائے، بلا ضرورت کرسی کا استعمال خلافِ اولیٰ ہے۔

اگر کھڑے ہوکر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو یا رکوع اور سجدے کی قدرت نہ ہو اور زمین پربیٹھنے کی طاقت نہ ہو تو ایسے شخص کے لیے  کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا درست ہے،ایسا شخص جماعت میں شریک ہوسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں