بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کرسچن کو قربانی کا گوشت، خیرات، صدقہ زکات دینا


سوال

کرسچنز کو قربانی کا گوشت ،خیرات،صدقہ زکات  دے سکتے ہیں؟

جواب

غیر مسلموں کو قربانی کا گوشت یا نفلی صدقہ دے سکتے ہیں ، لیکن زکاۃ اور صدقاتِ واجبہ نہیں دے سکتے۔

"لایجوز صرف الزکاة إلی الکافر بلا خلاف؛ لحدیث معاذ رضي اللّٰه عنه: خذ من أغنیائهم وردها إلی فقرائهم". (بدائع الصنائع:۲/۴۹، کتاب الزکاة، فصل الذي یرجع إلی الموٴدی إلیه، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200977

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں