کراچی کے قریب غیر آباد جگہ پر ایک آفس ہے۔ وہ جگہ آبادی سے تقریباً 1.5 کلومیٹر دور ہے۔ کیا اس آفس میں جمعہ کی جماعت کی جاسکتی ہے یا جمعہ کے دن ظہر کی نماز ہی پڑھنی ہوگی؟
مذکورہ جگہ اگر شہر کا حصہ نہٰیں ہے تووہاں پر جمعہ کے دن ظہر ہی پڑھنی ہوگی؛ کیوں کہ جمعہ کے لیے شہر یا بڑی بستی میں ادا کیا جانا شرط ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201216
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن