بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کتنی مقدار میں خون ناقض وضو ہے؟


سوال

 کتنی مقدارخون کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ پھوڑا پھانسا پھٹ جانے کے بعد کم مقدار میں خون یا پیپ جو نمودار ہونے اور انگلی پر آجانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

خون اتنی مقدارمیں نکلے کہ نکل کر بہہ جائے تواس سے وضوٹوٹ جائے گا۔اسی طرح جسم کے کسی حصہ سے خون نکلااور اسے پونچھ دیاگیااوراس پونچھے گئے خون کی مقداراتنی تھی کہ چھوڑدینے کی صورت میں وہ اپنی جگہ سے بہہ جاتاتوبھی وضوٹوٹ جائے گا۔اور اگرپونچھے  گئے خون کی مقداراتنی کم تھی کہ اگرنہ پونچھاجاتاتوبھی نہ بہتاتووضونہیں ٹوٹے گا۔

پھوڑا پھنسی وغیرہ سے جومعمولی خون کادھبہ اوپرآجاتاہے اور بہتانہیں اس سے وضونہیں ٹوٹے گا،البتہ اگر بہہ جائے یااسے صاف کرلیاجائے اور وہ بہنے کی مقدارکے برابرہوتووضوٹوٹ جائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں