کتاب "نزہۃ المجالس" میں مذکور فضائل کے بارے میں آپ حضرات کی کیا رائے ہے؟
محقق اہلِ علم کے نزدیک علامہ عبد الرحمن صفوری رحمہ اللہ کی کتاب "نزہۃ المجالس ومنتخب النفائس" میں بہت سی من گھڑت وغیرمعتبر اور اسرائیلی روایات ہیں، اس لیے جب تک دیگر محدثین سے اس کتاب میں درج روایات کی تائید نہ مل جائے، محض اس کتاب پر اعتماد کرکے انہیں بیان کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107201024
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن