بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کبوتر کے ذیعہ موذی امراض کا علاج


سوال

بعض موذی امراض میں لوگوں کا کہناہے کبوتر  کو انسان کی ناف پر لگاتے ہیں، کبوتر مرجاتاہے،  کہتے ہیں جب تک کبوترمرتےرہیں،  تب تک لگاتےرہو ، اس بارے میں کیا حکم ہے ؟

جواب

اگرموذی اور مہلک امراض کے علاج کے لیے تجربے سے یہ بات ثابت ہو جائے کہ ذکرکردہ علاج کا طریقہ  کار آمد ہے اور اس سے وہ مرض واقعی ختم ہو جاتا ہے تو علاج کے لیے یہ طریقہ اختیار کرنے کی گنجائش ہوگی ، البتہ اگر اس کے علاوہ کوئی اورایسا طریقہ علاج ہو جس میں کسی جان دار کی جان نہ جاتی ہو اور کوئی شرعی ممانعت بھی نہ ہو تو وہ طریقہ علاج اختیار کیا جانازیادہ بہتر ہے ۔

مزید تفصیل کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر ہمارا فتوی ملاحظہ فرمائیں :

کبوتر سے ہیپاٹائٹس سی کے علاج سے متعلق ایک جواب کی وضاحت

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200537

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں