بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کافر ، زندیق ، مرتد اور ملحد اور منافق میں فرق


سوال

کافر ، زندیق ،  مرتد اور  ملحد اور منافق میں فرق بتادیں.

جواب

"کافر"وہ شخص ہےجودین اسلام کو ظاہراً وباطناً ماننے والانہ ہو۔  "زندیق"  وہ شخص ہے جوزبان سےتومسلمان ہونےکااقرارکررہاہو لیکن احکامِ اسلام کی باطل تاویل کرتاہو۔  "مرتد" وہ شخص ہےکہ اپنی مرضی اوررضامندی سےاسلام قبول کرنےکےبعداسلام سے پھرجائے۔

  ” ملحد“ لغوی تعریف کے اعتبار سےتو کفر کی تمام اقسام کو شامل ہے اور اصطلاحی معنی کے اعتبار سےاس شخص کو کہا جاتا ہے جو   بظاہر تو دین حق کا اقرار کرتا ہے، لیکن ضروریات دین میں سے کسی امر کی ایسی تعبیر وتشریح کرتا ہے جو صحابہ وتابعین نیز اجماع امت کے خلاف ہو  ۔ اور" منافق " اس کو کہا جاتا ہے جو  زبان سے تو دین حق کا  اقرار کرتا ہے، مگر دل سے  اس کا منکر ہو۔  ( فتاوی شامی، ج: ۴، ص: ۳۴۱ ومابعد، ط: سعید) ۔

سب کے احکام علیحدہ ہیں تفصیل سے  معلوم کرنے کےلیےہمارے دارالافتاء سے  رجوع کیا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں