بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروباری رقم پر قربانی کا حکم


سوال

میں نے 4 لاکھ 35 ہزار روپے چپل کے کاروبار میں لگا دیے، اس سے مٹیریل خرید کر  اور کچھ اوزار خرید کر سامان بنا کر کمپنی کو دے دیا، دو تین مہینے میں نفع آتا ہے جو خرچ ہو جاتا ہے،  کیا میرے اوپر قربانی واجب ہے یا نہیں؟

 

جواب

اگر قربانی کے ایام میں آپ کے پاس مٹیریل ، واجب الوصول رقوم، سونا،  چاندی اور دیگر ضرورت سے زائد سامان  ان تمام کی مقدار ساڑھے باون تولہ چاندی کے بقدربنتی  ہے تو آپ پر قربانی واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201737

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں