بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروبار میں ترقی کا وظیفہ


سوال

میرے روزگار کے مسائل چل رہے ہیں، جو بھی کاروبار یا ملازمت کروں وہ زیادہ عرصے نہیں چلتا، ابھی بھی میں ایک کاروبار کر رہا ہوں اس میں بھی کوئی واضح صورتِ حال نظر نہیں آرہی، برائے مہربانی میرے مسئلے کا حل بتائیں۔

جواب

رزق کے معاملہ کا تعلق اللہ تعالی کی تقسیم کے ساتھ ہے، وہ جسے چاہے جب چاہے، جتنا چاہے اور جیسے چاہے رزق دیتا ہے، اس کے فیصلے کے سامنے کوئی منصوبہ نہیں چلتا، لہذا ایک مسلمان کو اس بارے میں اللہ تعالی کے فیصلوں پر ہمیشہ راضی رہنا چاہیے، آپ اول تو پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت ادائیگی کا اہتمام کریں، اس لیے نماز کے اہتمام کے ساتھ وسعتِ رزق کا وعدہ ہے،  نیز درج ذیل اعمال کا اہتمام کیجیے:

1-  ہر نماز کے بعد کم از کم تین بار یہ دعا پڑھیں : "اَللّٰهُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ".

2- ’’منزل‘‘ (حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ کا مرتب کردہ قرآنی آیات کا مجموعہ)  پڑھتے رہیں۔

3- صبح شام سورہ اخلاص اور معوذتین (سورہ فلق اور سورہ ناس) اور کثرت سے استغفار کا معمول بنائیں۔

4- حسبِ حیثیت صدقہ کا معمول بنالیجیے۔

اللہ تعالی پر یقین رکھیں کہ ان شاء اللہ آپ کے حالات درست ہوجائیں گے اور کاروبار بھی سنبھل جائے گا. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200546

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں