بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروبار میں برکت کی دعا


سوال

میں ایک نیا کاروبار شروع کرنا چاہ رہا ہوں، مجھے کوئی بہترین دعا بتایئے، جس سے مجھے صحیح طور پر کاروبار چلانے اور بہترین نتائج ملنے  میں مدد ملے،کاروبار میں برکت ہواور کاروبار سہولت سے ہو، بری نظر سے محفوظ رہوں اور حاسدین اور دشمنوں سے محفوظ رہوں!

جواب

کاروبار میں برکت اور بری نظر اور سحر وغیرہ سے بچنے کے لیےفرائض کے اہتمام اور گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ  روزانہ  قرآن کریم کی تلاوت کریں، صبح و شام منزل پڑھیں، ہر فرض نماز کے بعد سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھیں، صبح وشام روزانہ ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پڑھنے کا معمول بنائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200375

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں