بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کاروبار میں ایک کروڑ لگے ہوں تو 90 لاکھ کے آپریشن کے لیے زکات لینے کا حکم


سوال

اگر کسی شخص کے پاس ایک کروڑ روپیہ ہے،  مگر اس کی یہ رقم کاروبار میں لی ہو اور اس شخص کاگردہ خراب ہونے کی وجہ سے اسے آپریشن کرنے کے لیے 90 لاکھ روپے درکار ہوں تو کیا اسے زکات دی جاسکتی ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایسے شخص کے لیے زکات لینا جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ وہ صاحبِ نصاب ہے۔

نیز اگر گردے کے آپریشن میں پیوند کاری کی نوبت آئے گی تو واضح رہے کہ اعضاء کی پیوند کاری شرعاً جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200305

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں